• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپا اور امراض، لوگ کھانے میں احتیاط کریں

Obesity And Diseases People Should Eat Carefully
فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیرانتظام عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے تحت عالمی یوم انسدادمٹاپا منایاگیا ۔اس حوالے سے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر زین الحسنین نے کہاکہ موٹاپے پر سیمینار کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ موٹاپے جیسے مرض سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ موٹاپے پر  توجہ نہ دینے کے باعث یہ مرض خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹررفعت انوار صدیقی نے کہاکہ ملک میں عورتوں کے مٹاپے کی شرح مردوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ موٹاپا کئی امراض کو جنم دیتا ہے ،جس میں بلند فشارخون، جوڑوں کی بیماریاں، فالج، بانجھ پن، آنتوں اور بریسٹ کا کینسر، جگر اور آنتوں کے امراض شامل ہیں ،جس سے بچاؤ کے لیے مرغن غذائیں، کولڈرنکس ، میٹھی چکنی چیزوں اور تمباکو نوشی سے پرہیز ضروری ہے۔

اس موقع پرڈائریکٹر ڈریپ ڈاکٹر محمدتنویر عالم، صدرپی جی اے ڈاکٹرامرعلی اور ڈاکٹریسرح خان نےبھی اظہارخیال کیا۔ مہمان خصوصی سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد صدیقی نے کہاکہ فارماسسٹ کمیونٹی اور کلینکل فارمیسی پریکٹس کے ذریعے عوام کو شعور دیں۔
تازہ ترین