• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The International Day Of Solidarity With Palestinians
اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1977 میں یہ دن منانے کی منظوری دی تھی۔

اقوام متحدہ کے اعلامیے کے مطابق نیویارک ، جنیوا اور ویانا میں یو این ہیڈ کوارٹرز میں اس سلسلے میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

1947 میں آج ہی کے دن فلسطین کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش ہوئی تھی، ابتدا میں قرارداد کی قسمت کا فیصلہ غیر یقینی صورتحال کا شکار رہا تاہم یہودی لابی کی مضبوط لابنگ کے بعد جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں قرارداد کے حق میں 33 اور مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گئے،10 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سال اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے واقعات گزشتہ سال کی نسب دگنے ہوگئے ہیں۔ غزہ میں انسانی ایمرجنسی نافذ ہے، 20 لاکھ فلسطینی تباہ حال انفرا اسٹرکچر اور معاشی صورتحال کا شکار ہیں، ہزاروں بے گھر فلسطینی اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کیے گئے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین