• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئن اسٹائن کا نظریہ روشنی اور رفتار چیلنج

Einsteins Theory Of Light And Speed Being Challenged
لندن اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے معروف ماہرِ طبعیات البرٹ آئن اسٹائن کے متفقہ سمجھے جانے والے نظریات میں سے ایک ’’روشنی کی رفتار مستقل ہے‘‘ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نظریے کے تحت آئن اسٹائن کا کہنا تھا کہ خلا میں روشنی کی رفتار وہی ہوگی جو کسی دوسری حالت میں ہوگی۔

سائنسدانوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئے نظریے میں بتایا گیا ہے کہ روشنی کی رفتار تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ یہ نئی تحقیق فزیکل ریویو نامی جریدے میں شایع ہوئی ہے۔

آئن اسٹائن کا دعویٰ تھا کہ روشنی کی رفتار یکساں ہے اور روشنی کی رفتار سے تیز سفر کرنا ناممکن ہے کیونکہ یہ فزکس کے قوانین کا رد ہوگا۔

اس وقت روشنی کی رفتار 29؍ کروڑ 97؍ لاکھ 92؍ ہزار 458؍ میٹر فی سیکنڈ بتائی گئی تھی۔

کئی برسوں تک آئن اسٹائن کے نظریے کو کئی سائنسی کامیابیوں کی بنیاد سمجھا گیا تھا لیکن لندن کے امپیریل کالج کے سائنسدان ژائو میگیجو نے اب آئن اسٹائن کی تھیوری کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین