• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :6 روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن

Anti Polio Deive Enters Second Day In Karachi
کراچی میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے،مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 15 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے 4 ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں،مہم میں 6 ہزار 684 رضا کار حصہ لے رہے ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو انسداد پولیو مہم کیلئے ممکنہ حساس یونین کونسلز میں پولیوٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حساس یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمے داریاں دی جائیں جبکہ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے ، انسداد پولیو مہم میں انٹیلی جینس کو مزید بڑھایا جائے جبکہ اسنیپ چیکنگ،گشت اور پکٹنگ کے مجموعی امور کو بھی مزید موثر بنایا جائے۔
تازہ ترین