• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fantastic Beasts Earns 50 Billions In 15 Days
باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ’ فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم‘ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، فلم اب تک دنیا بھر سے 50 ارب روپے کماچکی ہے۔

’فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم‘ کے جادوئی کمالات نے اب تک سب کو حیران کیا ہوا ہے، ہدایتکارڈیوس یئٹس کی یہ فلم برطانوی رائٹر جے کے رولنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جسے انہوں نے پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن، کولن فیرل، جین میری اور رون پارلمن جلوہ گرہیں۔

سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈرنامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھومتی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔

مشہورِ زمانہ ہیری پوٹرفلم سیریز کی مصنفہ اورمشہور برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ کی نئی ہالی ووڈ فینٹسی ڈرامہ فلم’ 'فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم‘ نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں۔
تازہ ترین