• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیملٹن ٹیسٹ: آئی سی سی کا پاکستان پر سلو اور ریٹ پرجرمانہ

Icc Fines Pakistan For Slow Over Rate After Hamilton Test
یہ مہاورہ تو سنا ہی ہو گا، مرے پہ سو دھرے۔۔۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ جسے ہیملٹن میں شکست تو ہوئی تو آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی کر دیا۔

آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں پانچ اوورز کم کروائے، اس لیے آئی سی سی نے کپتان اظہر علی کو میچ فیس سے محروم کر دیا جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پچاس فی صد جرمانہ عائد کیا ہے۔

ہیملٹن ٹیسٹ میں مصباح الحق کی عدم موجودگی میں اظہرعلی پاکستانی ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔ویسے مصباح الحق بھی سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی معطلی کے باعث ہیملٹن ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔
تازہ ترین