• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے جادوگر کا گینز ریکارڈ بک میں نام درج

Malaysian Magician Makes His Name Into Guinness Book Of World Record
ملائیشیا کے جادوگر کا کمال ایک منٹ میں 20کاسٹیومز جادوئی ٹرِک کے ذریعے تبدیل کر کے گینز ریکارڈ قائم کردیا۔

لوگوں کی آنکھوں کو دھوکا دیتے ہوئے حیران کُن جادوئی کمالات دکھانا ہر کسی شعبدہ باز کے بس کی بات نہیں تاہم ایک ملائیشین جادوگر نے تو ناصرف کئی جادوئی کرتب دکھاکر لوگوں کو دنگ کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا جادوگرمِن چیک لُواور ساتھی مارک شون یوان جادوئی کرتب دکھانے میں بے پناہ مہارت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ان بازی گروں نے گینز ورلڈ ریکارڈ کے اسپیشل ایونٹ میں ایک منٹ میں جادوئی کمالات دکھاتے ہوئے 20کاسٹیومز تبدیل کرکے کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔

اس ریکارڈ کیلئے شعبدے بازکو صرف ایک منٹ یعنی60سیکنڈوں میں جادوئی مظاہرہ کرتے ہوئے 20کاسٹیومز بدلے اور پردے کے پیچھے موجود خاتون ہر بار پردہ ہٹانے پر نئے لباس میں موجود دکھائی دیتیں جو نہ صرف اگلے ڈریس نے بالکل مختلف ہوتا بلکہ سیکنڈوں میں یہ تمام عمل بھی مکمل ہو جاتا۔
تازہ ترین