• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bear Discovered During Excavations In Turkey
زمین کی کھدائی کے دوران سونا ،چاندی،قیمتی نوادرات یا کوئی خاص دھات کا نکلنا عام سی بات ہے لیکن ترکی میں عمارت کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران ایسا دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

ترکی کے علاقے بولو میں پولٹری فارم کی جگہ نئی عمارت کی تعمیر کا کام جاری تھا اور مزدور مشین کے ذریعے کھدائی میں مصروف تھے کہ اچانک اس دوران ریچھ نکل آیااور ریچھ اتنا بڑا تھا کہ چھوٹے سے سوراخ سے نکل نہ پایا اور کرین کی مدد سے اسے کھودا گیا تو ریچھ نکل کر جنگل کی جانب بھاگ گیا۔

یہ دلچسپ منظر چند منٹوں پر محیط تھا تاہم وہاں موجود لوگ کچھ خوف زدہ تو ضرور ہوئے مگر یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
تازہ ترین