• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دیو سائی جیسی فلمیں بننے میں وقت درکار ہے، علی ظفر

Pakistan Will Take Time To Make Films Like Deosai Ali Zafar
پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے 2010 میں پہلی بالی وڈ فلم سائن کی تھی اور اب وہ ایک پاکستانی فلم کا بھی حصہ بننے جارہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں علی ظفر نے اپنی ڈیبیو پاکستانی فلم، اپنے موسیقی کے کیریئر اور اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دیوسائی‘ کے ملتوی ہونے کے حوالے سے بات کی۔

علی ظفر نے کہا کہ میں پاکستان میں4سال سے ایک فلم بنانے کی کوشش کررہا ہوں، اس دوران کئی مختلف خیالات اور کہانیوں پر بات کی گئی جس کے بعد آخر کار میں نے اس فلم کو سائن کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور احسن اس فلم پر بہت محنت سے کام کررہے ہیں تاکہ اسے 2017میں ریلیز کیا جاسکے۔ میں اپنے کردار کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتا سکتا، بس یہ ایک سرپرائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں بہت زیادہ ایکشن اور کامیڈی کو پیش کیا جائے گا اور میں خود کو اس کردار میں ڈھال رہا ہوں۔
تازہ ترین