• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو فٹ اور 2انچ اونچا کیک تیار ، عالمی ریکارڈ قائم

World Record Of Nine Feet 2 Inches Tall Cake
یوں تو آپ نے کئی شیفس کے تیار کردہ منفرد کیک دیکھے ہی ہوں گے لیکن کئی فٹ اونچا کیک تیار کرنا اور عالمی ریکارڈ بنا لینے کی مہارت ہر ایک میں نہیں ہوتی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر شیفس نے کئی فٹ اونچا مزیدار کیک تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شیفس نے 250پلین کیک ، پانچ سو پاؤنڈ آئسنگ اور چار سو پاؤنڈ جام کا استعمال کر کے 9فٹ 2انچ اونچا پیرامنڈ کیک تیار کیا اور پنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔
تازہ ترین