• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Cricket Team Arrived In Australia Today
قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا پہنچے گی ، کپتان مصباح الحق 4 دسمبر کو ٹیم جوائن کریں گے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کا دورہ شکست سے شروع ہوا اور شکست پر ہی اختتام پذیر ہوا ۔ شکست خوردہ ٹیم کا اب اگلا امتحان آسٹریلیا میں ہے ، جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم مقامی وقت کے مطابق آج رات 9بجے آکلینڈ سے برسبین پہنچے گی ۔

ایک روز قیام کے بعد پاکستان ٹیم کل صبح کیرنز روانہ ہو جائے گی جہاں 3روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ کھیلا جا ئے گا ۔ کپتان مصباح الحق جو اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل لاہور آ گئے تھے 4دسمبر کو ٹیم جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جا ئے گا ۔
تازہ ترین