• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نےپاناما پیپرز پرتقاریر میں غلط بیانی کی ،پی ٹی آئی

Misrepresentation Of Pm On Panama Papers Pti
پی ٹی آئی رہنماؤں جہانگیر ترین اور اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اسمبلی میں کی گئی تقریر اور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی ، وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹری دو ہزار پانچ میں بیچی اور فلیٹ لئے، ہم نے کاغذات دیئے کہ دو ہزار ایک میں یہ فلیٹ وزیراعظم اورانکے بچوں کے زیراستعمال تھے۔

پاناما لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے درباری ہفتے سے ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہ تھے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ثبوت نہیں ، آج ان کا صفایا ہو گیا ۔ نعیم بخاری نے کورٹ کو کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کی اور قوم سے خطاب میں بھی غلط بیانی کی ۔

تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کی کہانی فرضی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما پیپرزپر اپنی تقریروں میں غلط بیانی کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جب دبئی کی مل بیچی گئی وہ خسارے میں تھے ، دبئی کی فیکٹری سے کچھ نہیں ملا ۔ حسن نواز 1999 میں طالب علم تھے اور 2002 میں وہ کیسے کروڑوں پاؤنڈز کی جائیداد کے مالک بنے؟

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ملک کا تین بار وزیر اعظم بننے والا قوم سے پے در پے جھوٹ بولتا آیا ہے۔
تازہ ترین