• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ایک اور مریض میں کانگو وائرس کا شبہ

Multan Congo Virus Suspected In A Patient
ملتان کے نشتر اسپتال میں کانگو کے شبہ میں ایک اور مریض لایا گیا ہے،جسے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل 25 سالہ مریض ذیشان خانیوال کا رہائشی ہے جو کچھ روز قبل جمہوریہ کانگو سے واپس پاکستان آیا تھا۔

ذیشان کو نشتر کے ایمرجنسی وراڈ میں داخل کرلیا گیا ہے اور مریض کے خون کے نمونے تجزیہ کے لئے اسلام آباد روانہ کردیئے گئے ہیں۔

اس سال نشتر اسپتال میں کانگو وائرس کے شبہے میں 19 مریضوں کو لایا گیا تھا جن میں 4 انتقال کر گئے جبکہ 3 مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو چلے گئے جبکہ 11 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی تھی ۔
تازہ ترین