• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
50 Lacs Jwellery Stolen From Amir Khans House
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر چوری کی واردات میں 50 لاکھ مالیت کے زیورات چرا لئے گئے ۔

عامر خان اپنی آنے والی نئی فلم’ دنگل‘ کی پرموشن کیلئے ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اہلیہ کرن راؤ اور ان کا بیٹا آزاد خان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

چوروں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے گھر کا صفایا کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا لئے۔

ابتدائی طور پر گھر کے3 نوکروں کو چوری کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ کرن راؤ کے ایک رشتے دار نے واقعے کی پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے  چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین