نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست سے پہلے ٹیم رینکنگ کھوئی اور اب کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں شدید تنزلی کا شکار ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست کیا دی ،کھلاڑی اپنی جگہ ہی کھو بیٹھے،یونس خان چوتھے سے دسویں اوراظہرعلی 16 ویں سے 17 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
آئی سی سی کے مطابق اسد شفیق کی دو درجے تنزلی ہوئی جبکہ بولرز میں یاسر شاہ ساتویں سے نویں نمبر پر چلے گئے۔
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔