• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریکٹر کی ڈیمانڈ،عامر خان نے فلم دنگل کیلئے97کلو تک وزن بڑھایا

Aamir Khans Transformation Journey From Fat To Fit
بالی وڈ انڈسٹری میں کم مگر منفرد کام کرنے والے عامر خان اپنی ہر فلم میں گہری چھاپ چھوڑ جاتے ہیں، ایسی ہی ان کی ایک اور فلم ’دنگل‘23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہےجس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

عامر خان ہر کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتے ہیں،اسی لئے انہیں مسٹرپرفیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے، فلم ’دنگل‘کی کہانی ایک پہلوان کے گرد گھومتی ہے، جس کے مرکزی کردار میں عامر خان جلوہ گر ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز عامر خان نےایک ویڈیو کے ذریعےاپنے اس کردار میں ڈھل جانے کی پوری داستان سے آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ یہ ان کےکیرئیرکا سب سے مشکل کردار تھا، اس کیلئے انہوں نے اپنا وزن 70 کلو سے97 کلو کیا۔

عامر خان نے بتایا کہ ان کی فلم کے ہدایتکار کا کہنا تھا کہ پہلے ہم فلم کے اس حصےکے عکس بندی کرتے ہیں جس میں یہ دبلے ہیں بعد میں آرام سےوزن بڑھا کر باقی فلم شوٹ کر لیں گے، مگر عامر خان نے اس بات کو ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ موٹےہوگئے تو فلم کے بعد ان کے پاس دبلا ہونے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی، لہٰذا پہلےموٹاپے والا حصہ مکمل کیا جائے۔

عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک دم وزن بڑھانا اور پھر گھٹانا صحت کیلئے اچھا نہیں، انہوں نے یہ کام اپنےفٹنس انسٹرکٹر کی زیر نگرانی کیا، پر ایک عام آدمی کیلئے یہ کرنا قطعی مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ڈاکٹر نے آئندہ ایسا کرنے سے انہیںمنع کیا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزن بڑھانے کو بھی انہوں نے بہت انجوائے کیا، وہ سب کچھ کھاتے تھے، لیکن جب وزن گھٹانے کی باری آئی تو انہیں یہ سب کچھ چھوڑنا پڑا۔

نیتن تیواڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دنگل‘ 23 دسمبر2016ء کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم ’دنگل‘ کی کہانی بھارتی پہلوان ماہویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہےجو کہ بھارتی فیمیل ریسلر گیتا پھوگٹ کے والد ہیں، گیتا وہ واحد فیمیل ریسلر ہیں جنہوں نے 2010ء میں کامن ویلتھ گیمز میں انڈیا کا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔
تازہ ترین