• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینا بہت دن سے نہیں ملی، ملی تو پوچھوں گا، نعیم بخاری

If Got Katreena Will Ask
پاناما کیس میں کترینا کیف کی بھی اینٹری ہوگئی؟ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کیس پر بات سے انکار کیا تو صحافی نے کترینا کے متعلق سوالات پوچھ لیے، جس پر نعیم بخاری نے بھی دلچسپ جواب دیے۔

صحافی نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ کترینا کیف کا معاملہ کیا ہے؟ نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ بڑے دنوں سے ملی نہیں، جس دن ملی پوچھوں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا دیکھ رہے ہیں کہ مقدمہ کہاں تک جائے گا؟

نعیم بخاری نے جواب دیا کہ مقدمے سے متعلق بات عدالت میں کروں گا ،عدالت کے باہر مقدمے کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولوں گا ،مقدمے سے متعلق بات جھک کر اور احترام سے کروں گا ۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا قطری شہزادے کے بعد کترینا بھی مقدمے میں آ سکتی ہیں؟ جس پر نعیم بخار ی نے جواب دیا کہ دیکھو بیٹا یہ اس سے پوچھو جو یہ کام کرتا ہے ۔
تازہ ترین