• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پیسنجرز‘ کا پیرس میں رنگارنگ پریمیئر

Film Passenger Premier In Paris
ہالی وڈ کی مشہور و معروف اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ جنیفر لارنس کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’پیسنجرز‘ کا پیرس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ہے۔

جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔ کرس پریٹ اور جنیفر جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو میڈیا نمائندوں نے جی بھر کے ان کی تصاویر لی، جبکہ دونوں فنکاروں نے فلم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ہدایتکار مورٹین ٹیلدم کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جنیفر لارنس کے علاوہ اداکار کرس پریٹ، مائیکل شین، لارنس فشبرگ، شیلبے ٹیلر، کرسٹین براک، وینس فوسٹر اور رابرٹ لیریویری شامل ہیں۔

فلم کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلاء میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی کے گِرد گھوم رہی ہے، جہاں کا سفر کرتے ہوئے 2افراد اسپیش کرافٹ میں ہونیوالی خرابی کے نتیجے میں 90سال قبل میں پہنچ جاتے ہیں۔

اسٹیفن ہیمل، اوری مارمر اور نیل ایچ مورٹز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم پر 120ملین ڈالر لاگت آئی ہے، جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین