• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
1st December World Aids Day
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبرکو منایا جارہا ہے۔ ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا، جس کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس دوران ماہرین صحت ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

ایڈز دراصل ایچ آئی وی انفیکشن سے ہوتی ہے، جو انسانی قوت مدافعت میں کمی کا وائرس ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85فیصد لوگوں کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

جس کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین