• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر یووراج ہیزل کیچ کیساتھ سہرا باندھنے کو تیار

Yuvraj Ready To Weds With Hazel Ketch
بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور برطانوی ماڈل ہیزل کیچ طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد آخر کار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں یووراج سنگھ سہرا باندھنے کو تیار ہیں، جبکہ ہیزل کیچ نے بھی دلہن بننے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کی شادی کی تقریبا ت کا آغاز آج سے ہوچکا ہے۔

شادی سے پہلے سنگیت کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں بھارتی کرکٹرز نے بھی شرکت کی اور ان کی کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

شادی کی اس تقریب میں خاص دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی اپنے خاص دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب مکمل پنجابی رسومات کے تحت چندی گڑھ میں منعقد ہونگی، جبکہ 2دسمبر کو یووراج ایک شاندار پارٹی بھی دینگے اور ولیمہ7دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، جس میں خاص دوست اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
تازہ ترین