• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانے ڈیزائن والے نوٹ دسمبر2021 تک تبدیل کراسکتے ہیں

Old Design Note To Change Till 31 December 2021
یکم دسمبر سے پرانے اور بڑے سائز کے دس، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ عوام لین دین کے لئے استعمال نہیں کرسکیں۔ تبدیل نہ ہونے والے نوٹ صرف اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے عوام 31 دسمبر 2021 تک تبدیل کراسکیں گے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد مرکزی بینک نے پرانے ڈیزائن اور بڑے سائز والے نوٹوں کو ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی برانچوں اور مرکزی بینک کے دفاتر سے تبدیل کرانے کے لئے 30 نومبر آخری تاریخ دی تھی۔

ان نوٹون میں پرانے اور بڑے سائز کے دس، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ نوٹ یکم دسمبر 2016 کے بعد لین دیں کے لئے استعمال نہیں کئے جاسکیں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کے بعد عوام باقی رہ جانے والے پرانے نوٹ ملک بھر میں صرف مرکزی بینک کے 16 زیلی دفاتر سے31 دسمبر 2021 تک تبدیل کراسکیں گے۔
تازہ ترین