• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bpl Dhaka And Comilla Sucess
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس نے رنگپور رائیدرز کو 42 رنز سے اور کومیلا وکٹورئینز نے راج شاہی کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں راج شاہی کنگز نے سات وکٹ پر 124 رنز بنائے، جیمز فرینکلین 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جواب میں احمد شہزاد اور مارلن سیموئلز کی شاندار بیٹنگ نے میچ یکطرفہ بنا دیا، احمد شہزاد نے 46 رنز بنائےسیموئلز 55 رنز بناکر ٹیم کو آٹھ وکٹ سے جتوا گئے۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 188 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، ایون لیوئس75 اور مہدی معروف نے 40 رنز بنائے، شاہد آفریدی تین اوورز میں کوئی وکٹ لیے بغیر چالیس رنز دے گئے۔

بیٹنگ میں بھی رنگپور کے بیٹسمین ٹک نہ پائے۔ ضیا الرحمان نے 60 رنز ضرور بنائے لیکن ٹیم کا اسکور آٹھ وکٹ پر 146 ہی ہو سکا۔
تازہ ترین