• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپا انسانوں کیلئے سنگین خطرہ ہے، ہاکنگ

Obesity Is A Serious Threat To Mankind Hawking
کائنات کے اسرار سے متعلق ماہراور معروف ماہرِ طبیعات اسٹیفن ہاکنگ نے موٹاپے کو انسانوں کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ اس مرض سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

اپنے بیان میں اسٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ عوامی صحت کے مسائل میں سے ایک سنگین خطرہ موٹاپا ہے اور آج کے دور میں مرنے والے افراد کی زیادہ تعداد موٹاپے اور زیادہ وزن کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔ موٹاپا لاکھوں کروڑوں افراد کی جان کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ سستی اور کاہلی کس طرح انسانی جان کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

دریں اثناء امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں گھنٹوں تک فالتو بیٹھے رہنے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ انسان اپنے عزم سے اس مرض پر قابو پا سکتا ہے۔
تازہ ترین