• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:ناقص گھی تیار کرنے والی ملوں کو وارننگ

Punjab Food Authority Warned The Mills Not To Produce Unhygenic Ghee
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ 71 میں 42 آئل ،گھی ملز کے غیرمعیاری گھی اور آئل پر ان کے مالکان کو وارننگ دے دی گئی ہے ، بہتری نہ آئی تو ان کے لائسنس منسوخ کر دئیے جائیں گے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دو روز قبل گھی اور کوکنگ آئل کے 71 نمونوں میں سے 42 کو غیرمعیاری اور مضرصحت قرار دیتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نو ر الامین مینگل کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر گھی اور آئل کے نمونے چیک کیے گئے ،جن ملوں کے نمونے غیرمعیاری پائے گئے انہیں وارننگ جاری کر دی گئی۔

ان کاکہنا ہے کہ دیگربرانڈز کے نمونوں کو بھی چیک کرایا جائے گاجن میں بہتری نہ پائی گئی ان کے لائسنس کینسل کر دئیے جائیں گے ۔
تازہ ترین