• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock Exchange Trendings
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کار سرگرم ہوگئے۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 650 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور حصص بازار میں تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ، کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی شیئرز کی خریداری پر ہنڈرڈ انڈیکس 650 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43 ہزار 280 کی سطح تک پہنچ گیا ۔

معاشی تجزیہ محمد سہیل کا کہنا اوپیک کے فیصلے پر خام تیل کی قیمتوں 10 فیصد اضافہ مقامی آئل کمپنیوں کے منافع کو بھی بہتر کرے گی ،جس کی وجہ سے آئل سیکٹر میں خریداری کا رجحان ہے ۔ ایک سال میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین