• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan China Launched A Land And Sea Service
چین اور پاکستان کے درمیان براہ راست زمینی اور سمندری مال بردار سروس کا آغاز ہوگیا، نئے راستے سے مال بھیجنے میں پچاس فیصد کم کی لاگت آئے گی ۔

چینی خبرایجنسی کے مطابق مال بردار ٹرین صوبہ یوننان سے سامان لے کر روانہ ہوگئی ہے، صوبہ یوننان کے شہر کنمنگ سے پانچ سو ٹن کا سامان لے کر مال بردار ٹرین گوانگ زہو کی بندرگاہ جائے گی جہاں سے سارا سامان بحری جہازوں کے ذریعے نئے راستے سے کراچی کی بندرگاہ تک پہنچایا جائے گا۔

نئے روٹ کا آغاز مقامی تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلا سکے گا۔
تازہ ترین