کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ 10فائر ٹینڈر اور2 واٹر باوزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گارمنٹس کی ایک فیکٹری میں لگی ہوئی ہے، جس کو بجھانے اور مزید پھیلنے سے روکنے لے لیے 9 فائر ٹینڈر اور 2واٹر باوزر موجود ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے 3منزلہ گارمنٹ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ فیکٹری کے اندر موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔