• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی بیلکو ایکسپیریمنٹ‘کا پہلا ٹریلر

Film Belko Experiment Trailer First Released
خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن ایکشن تھرلر فلم ’دی بیلکو ایکسپیرمینٹ‘کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

گریگ میک لین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوفناک آفت کا شکار ہوکر اپنے دفتر کی عمارت میں قید ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جوین گلیگر، ٹونی گولڈون، ایڈریا ارجونا، ڈیوڈ ڈیل ریو، جوش برینر اور سیان گن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گیمز گن اور پیٹر سیفران کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم 17مارچ 2017کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین