• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ginger Garlic Containers Release
ملک میں لہسن اورادرک کا بحران ٹل گیا، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے امپورٹ رولز کیخلاف ورزی پر روکےگئے لہسن اورادرک کے سیکڑوں کنٹینرزریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق امپورٹرز کو آئندہ امپورٹ پرمٹ اور فائٹو سرٹیفکیٹ دونوں شرائط پوری کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی لازمی عوام کی صحت کے لیے ضروری ہے اور اس کا ہر قیمت پر خیال رکھا جائے گا، بندرگاہوں پر سیکڑوں کنٹینرز 10 دن قبل روک دئیے گئے تھے جن میں مختلف ممالک سے امپورٹڈ پھلوں کے کنٹینرز بھی شامل ہیں۔

امپورٹرز کے مطابق بندرگاہوں پر پڑے کنٹینرز پر جرمانہ اور ریفریجریشن کے اخراجات دینے پڑ رہے تھے۔
تازہ ترین