• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistani Cricket Team Training Session In Cairns
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا سے مقابلے کےلیے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ کھلاڑیوں نےکینز میں نماز جمعہ کے بعد ٹریننگ کی ۔

پا کستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے شہر کیرنز میںموجود ہے ،جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

اس کے بعد کھلاڑیوں نے اسٹیدیم کا رخ کیا اور پھر بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا ۔ ٹیم پاکستان کینز میں 3روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی جو 8 سے 10دسمبر تک ہو گا اور اس کے بعد مقابلہ ٹیسٹ سیریز میں ہو گا ۔

تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔
تازہ ترین