• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن انتباہی بیان صفائی مہم کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش ہے

London Warning The Futile Effort To Thwart Cleaning
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ترجمان نے میئر کراچی وسیم اختر کے حوالے سے لندن سے جاری کردہ انتباہی بیان کو شہر کراچی میں جاری 100 روزہ مہم کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے تمام کارکنان اور عوامی نمائندے بشمول میئر کراچی، شہر کے عوام  کی فلاح کیلئے 100 روزہ مہم میں تندہی سے کام کررہے ہیں جبکہ لندن میں بیٹھے بعض عناصر کراچی میں مٹھی بھر افراد کے ذریعے عوامی خدمات کی سرگرمیوں کو بھی نعرے بازی اور اشتعال انگیزی سے خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ان افسوسناک سرگرمیوں کی عوامی مخالفت کے بعد یہ عناصر کھلے عام دھمکیوں پر اتر آئے ہیں آج کا انتباہی بیان بھی انہی دھمکیوں کی ایک کڑی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے عزائم بلند اور نیت صاف ہے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر اپنے ملک اور عوام کی فلاح کا راستہ چنا ہے، کوئی بھی اشتعال انگیزی، دھمکی یا دہشت گردی کی کوئی بھی کار روائی ہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حرکات سے ترقی و عوام دشمن عناصر کے چہرے ضرور کھل کر سامنے آجاتے ہیں۔
تازہ ترین