• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Three Million Grant To Pakistani Boxer Waseem
پاکستانی باکسر محمد وسیم کی بھی سن لی گئی، وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپئن کیلئے 3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی۔ گرانٹ کی خصوصی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا نے کہاہے کہ گرانٹ پاکستانی باکسر کے ٹریننگ پلان پر خرچ ہو گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ باکسر محمد وسیم سے مل کر ٹریننگ و ٹور پلان تیار کرے گا۔

اختر گنجیرا نے کہاکہ محمد وسیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریںگے، امید ہے پاکستانی باکسر مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرے گا۔
تازہ ترین