• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے امریکی صدر کی مفید گفتگو ہوئی، ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم

President Elect Trump And Nawaz Sharif Discussed Useful Matters
ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے درمیان مفید گفتگو ہوئی ہے۔

ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم نے ٹرمپ کی غیر ملکی رہنما سے بات چیت کی تفصیل جاری کردی جس میں ٹیم کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان کے درمیان مستقبل میں پاک امریکا مضبوط تعلقات کار بنانے کےمعاملے پر بات ہوئی۔

ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سے پائیدار و مضبوط ذاتی تعلقات کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین