• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کی ریال میڈرڈ اور میسی کی بارسلونا کل ہونگی آمنے سامنے

Ronaldo Real Madrid And Messi Barcelona Will Face Tomorrow
سب سے بڑا کھیل، سب سے بڑے کھلاڑی، سب سے بڑا ٹاکرا،رونالڈو کی ریال میڈرڈ اور میسی کی بارسلونا پھرآمنے سامنے،لالالیگا کا سب سے بڑا میچ کل رات سواآٹھ بجے آپ کے لیے جیوسوپر پر براہ راست۔

اسپینش لیگ میں ہو گا کل سب سے بڑا مقابلہ جس میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا مد مقابل ہوں گی، رونالڈو اور میسی کا ٹکرائو ہوگا، یہ سنسنی خیز میچ کل رات سوا آٹھ بجے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

اسپینس فٹبال لیگ میں کلب فٹبال کی دو بڑی ٹیمیں بارسلونا اور ریال میڈرڈ مدمقابل ہونگی، یہ دونوں ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوں تو اسے ایل کلاسکو کا نام دیاجاتا ہے یعنی ایک دوسرے کے سخت ترین مخالف۔

لیگ میں دونوں ٹیمیں اب تک 13 ،13 میچز کھیل چکی ہیں، ریال میڈرڈ 33 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بارسلونا 27 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے بھی دونوں ٹیموں کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مقابلہ جہاں دو روایتی حریفوں کے درمیان ہے، وہیں دنیا بھر کے کروڑوں فٹبال فینز لیونل میسی اور کرسچیانو رونالڈو کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

بارسلونا کے پاس لیو س سواریز ،انیسٹا اور نیمار جیسے ہتھیار ہیں تو ریال میڈرڈ میں کریم بیزنیما ،موراٹا اور گریتھ بیل شامل ہیں۔

بارسلونا کے کوچ لیوس اینرک اور ریال کے کوچ زیڈان بھی اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ ایل کلاسکو کا کلاسک میچ کل رات آٹھ بجکر 15 منٹ پر آپ دیکھ سکیں گے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست۔
تازہ ترین