• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sugar And Pulses Prices Decreased In Karachi
کراچی والوں کے لیے خوش خبری ہے کہ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی اور دالیں سستی ہوگئیں، ہول سیل مارکیٹ میں دال ماش کی قیمت 45 روپے کم ہوکر 155 روپے کلو پر آگئی ہے۔

دال مونگ کی قیمت 25 روپےکمی کے ساتھ 100 روپے کلو اور دال مسور کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 100روپےکلو ہوگئی ،چنے کی دال کی قیمت میں بھی 5روپے کمی ہوئی جو 170 روپےکلو پر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی کی قیمتوں میں کمی اور مقامی پیداوار میں بہتری پر چینی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

کراچی ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ روز میں دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے،ہول سیل بازار میں دال ماش 45 روپے سستی ہوکر 155 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ہول سیل میں مونگ کی دال 25 روپے سستی ہوکر 100 روپے اور دال مسور 20 روپے کمی کے بعد 100 روپے فی کلو پر آگئی ہے ۔

سندھ میں کرشنگ کے آغاز کے بعد سپلائی بہتر ہونے پر شوگر ملز نے چینی کی سو کلو بوری 4 روز میں 400 روپے سستی کی ہے،جس سے ہول سیل میں چینی کی سو کلو بوری 5600 روپے ہوگئی ہے۔

جس کے بعد ہول سیل میں فی کلو چینی 4 روپے کمی سے 56 روپے تو ہوگئی ہے لیکن شہر کے مختلف بازاروں میں چینی 64 سے 65 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
تازہ ترین