• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز کی شیلنگ اور تشدد ،متعدد کشمیری زخمی

Indian Forces Shelling And Violence Several Kashmir Injured
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کئی ہفتوں بعد جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت دی، نماز کے بعد مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

پانچ ماہ سے نظربند حریت رہنما میر واعظ نے سری نگر کی جامع مسجد میں خطبہ دیا اور باجماعت نماز ادا کی، جمعے کی نماز کے بعد میر واعظ کی قیادت میں ہزاروں افراد آزادی مارچ کے لیے نکلے۔

پاکستانی پرچم لہراتے مظاہرین نے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، بھارتی فورسز نے لال چوک پر مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لیے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا۔

ادھر بزرگ رہنما سید علی گیلانی اور شبیر شاہ بدستور گھروں میں نظربند ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج بھی پوری وادی میں ہڑتال رہی۔
تازہ ترین