• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے شہری مضر صحت سبزیاں کھانے پر مجبور

People In Pakistan Forced To Eat Unhealthy Vegetables
ملک بھر کے شہری مضر صحت سبزیاں کھانے پر بھی مجبور ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کیمیائی کھادوں اور زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیاں مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان، ملک کے تمام چھوٹے بڑے گاؤں، قصبوں اور شہروں میں فصل اگانے کے لیے کیمیائی کھادوں کا استعمال عام ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پنجاب کے نو بڑے شہروں میں کیمیکل ملا پانی سبزیوں کی کاشت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق سبزیوں کے نمونوں میں زہریلے مواد کے علاوہ مضر دھاتیں بھی پائی گئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زہریلی دھاتوں کے اثرات کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، دماغ، جگر اورگردوں کے امراض ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں بھی صورت حال مختلف نہیں، شہر میں چالیس فیصد سے زیادہ سبزیاں ملیر سے آتی ہیں، جہاں سیوریج کے گندے اور صنعتوں کے آلودہ زہریلے پانی سے سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں، جو انتہائی مضر صحت ہے۔
تازہ ترین