• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: کرشنگ کاآغاز ، چینی کی قیمت میں نمایاں کمی

Mirpur Khas Crushing Starts Sugar Price Decrease
میرپورخاص ریجن میں پانچ شوگرملز کی جانب سے بھرپور کرشنگ کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

میرپورخاص کے گردونواح میں شوگرملز نے گنے کی کرشنگ اور چینی کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے جس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ایک ہفتےکے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ سے چھ روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں چینی پانچ روپے کمی کےساتھ ساٹھ روپے جبکہ ہول سیل میں58 روپے فی کلوکے ریٹ پرفروخت ہورہی ہے۔ دکانداروں نے آئندہ چند روز میں چینی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شوگر ملزمیں چینی کا پیداواری عمل مارچ تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین