• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزرلینڈ میں سانتا کلاز ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد

Switzerland Holding Santa Claus World Championship
دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ایسے میں سوئزرلینڈ میں سانتا کلاز ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔

مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی آمد آمد ہے جسکے بخار نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے جہاں اہم وینیوز پر کرسمس ٹریز ابھی سے جگمگا اُٹھے ہیں وہیں دلچسپ اور منفرد سجاوٹی انداز اپنانے اور مختلف ایونٹس کے انعقاد پر بھی بے حد توجہ دی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں بہترین سا نتا کلا ز کے چناؤ کیلئے سوئزرلینڈ میں سانتا کلاز ورلڈ چمپئن شپ کا انعقا د کیا گیا ۔ سر خ لبا س پہنے اور سفید با لوں کی وگ لگائے 18سال سے زائد عمر مرد وخواتین نے ٹیموں کی شکل میں مختلف کھیلو ں میں حصہ لے کر خو د کو بہترین سانتا کلا ز ثابت کر نے کی بھر پور کو شش کی ۔

ClauWauنامی اس ورلڈ چمپئن شپ میں ٹیموں کے درمیان برف گاڑیوں کی ریس،اسپرنٹ اور گلوکاری سے لیکر چمنی کے ذریعے گھر میں داخلے سمیت5مقابلے ہوئے جس میں جیتنے والے کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ سے نوازاگیا۔
تازہ ترین