• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Newly Elected Us President Trumph Call Afghan President
نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کاافغان صدرکو فون ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ ٹرمپ کے تائیوان کے صدر اور سنگاپور کے وزیراعظم کو بھی فون۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹرمپ ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے سنگاپور کے وزیر اعظم، تائیوان کے صدر کے علاوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

تائیوان کے صدر سے گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ سیاسی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ فون تائیوان کے صدر نے کیا یا ٹرمپ نے ؟؟؟
تازہ ترین