• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا

Us Stopped The Process Of Granting Citizenship To Immigrants
امریکی حکومت نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا۔درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کانظام غیر موثر ہونے پر شہریت دینے کا عمل روکاگیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کانظام غیر موثر ہونے پر شہریت دینے کا عمل روکا گیا ہے ۔اخبار کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر امریکی شہریت اور امیگریشن سروس نے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواستیں منظور نہ کریں۔

ڈینیئل رینوڈ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ ایف بی آئی نےلوگوں کاپس منظرمناسب اندازسےچیک کیاہے، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کس قدر بڑا ہے، اس بارے میں بھی غیریقینی صورتحال ہے۔

ڈینیئل رینوڈ نے مزید ہدایت کی کہ شہریت دیے جانے سے متعلق درخوست گزاروںکے انٹرویوز لیے جاسکتے ہیں، حتمی منظوری یاحلف نہ لیا جائے۔

چیئرمین عدالتی کمیٹی امریکی ایوان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں کمزوری کا مجھ سے ذکر تک نہیں کیا گیا۔

شہریت کی درخواست کرنیوالوں کےبارےمیں ایف بی آئی کی جانچ پڑتال لازمی ہوتی ہے۔ایف بی آئی درخواست گزاروں کا کریمنل پس منظراورقومی سلامتی سےمتعلق امور پر رپورٹ دیتی ہے۔ اس سلسلے میں ہنگامی صورتحال میں علاقائی افسرسےایف بی آئی کی معلومات کےبارےمیں تحریری تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تازہ ترین