• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنےکی کوشش کی ، روس

Monitoring Yukra Trump Tried To Make A Campaign Choose Occasions Russia
روس نے یوکرائن پر الزام عائد کیا ہے کہ یوکرائن نے نومنتخب صدرٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنےکی کوشش کی تھی۔

ترجمان محکمہ خارجہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرائن نےافواہیں پھیلا کر ٹرمپ کی انتخابی مہم پیچیدہ بنادی تھی۔ ماریاز خروا کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی ایسی حرکتوں کاماضی میں اسےفائدہ ملتا رہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کےسربراہ پر یوکرائنی ارب پتی افراد سے رقم لینےکاالزام لگایاتھا ۔

امریکی اخبار میں خبر شائع ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ پال مینفورٹ کو چیئرمین کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
تازہ ترین