• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول آج خیبر پختونخوا کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

Bilawal Will Addresses With Workers Convention In Kpk Today
پاکستان پیپلزپارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس پربلاول ہاؤس لاہور میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کا اجلاس ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کریں گے ۔بلاول آج خیبر پختونخوا کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی 7 روزہ تقریبات کا آج چوتھا روز ہے،پیپلزپارٹی کے پی کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو کے پی کے میں متحرک کرنے کے حوالے سے مقامی قائدین سے صلاح مشورے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ الیکشن کے لیے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں جنوبی پنجاب کا اجلاس ہوا تھا جس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت پر زور دیا تھا کہ ان کے چار مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ 27دسمبر کے بعد گو نواز گو ہوگا۔
تازہ ترین