• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ban Ki Moon Apologizes To Haiti For Cholera
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ہیٹی میں ہیضے کی وبا ء کے پھیلنے میں عالمی ادارے کے کردار پر پہلی مرتبہ معافی مانگی ہے۔

بان کی مون کے مطابق اس سلسلے میں نئی حکمت عملی تیار کرنے ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے اگلے دو برسوں میں چار سو ملین امریکی ڈالر مہیا کیے جائیں گے۔

ہیٹی میں 2010ء میں ہیضے کی وبا پھیلی تھی اور اس کی وجہ اقوام متحدہ کے وہ نیپالی فوجی تھے جو اُسی برس جنوری میں شدید زلزلے کے بعد ہیٹی پہنچے تھے۔

اس وباء پر نوے فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود دنیا کے کسی ملک میں ہیضے کے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد موجود نہیں ہے۔
تازہ ترین