• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Police Misbehave With Blind Protestors In Lahore
لاہور میں خصوصی افراد کی تقریب میں نابینا افراد سے بدسلوکی کی گئی ، مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کے خواہش مند افراد کو آرٹ گیلری میں بند کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کےلاہورکےالحمرا ہال سےجانےکے بعدنابینا افرادمال روڈ پراحتجاج کیا۔

نابینا افراد کو تقریب میں شرکت سے روک دیا گيا ۔تقریب میں لے جانے کا کہہ کر آرٹ گیلری میں بند کردیا گیا۔ہال میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں اور سیکورٹی اہلکاروں میں دھینگا مشتی ہوئی۔

پولیس کا موقف ہے نابینا افراد کو تقریب میں شرکت کےدعوت نامےجاری نہیں کئےگئےتھے،سیکورٹی کےمسائل کی خدشے کے پیش نظر انہیں تقریب سےدور رکھا گیا ہے۔

نابینا افراد کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ سےمل کر انہیں اپنےمسائل بتانا چاہتے ہیں،ہم بھی اسپیشل ہیں،ہمیں کیوں روکا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے، ان کے پاس کارڈز نہیں تھے اس لیے روکا ۔

ایس ایچ او سول لائنز رضوان نے ایک نابینا پر تشدد بھی کیا ،نابینا نےہال میں جانےکی کوشش کی تھی،ایس ایچ او نےمارنا شروع کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے جانے کے بعد نابینا افراد ہال کے باہر جمع ہیں ،انہوں نے الحمرا ہال کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا،اورپولیس کی بدسلوکی اور تقریب میں شرکت نہ کرنے دینے کے خلاف نعرےبازی کر رہے ہیں۔نابینا افراد نےاحتجاج کرتے ہوئےمال روڈ بلاک کر دی۔
تازہ ترین