• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کے حکومتی اقدامات کامیاب

Successful Has Government Measures To Prevent Dollar Trafficking
ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کے حکومتی اقدامات کام کر گئے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے تیس پیسے کی کمی ہوگئی ، قیمت خرید ایک سو چھ روپے پچاس پیسے ہوگئی ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دوا سے روپیہ صحت یاب ہونے لگا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 108 روپے 60 پیسے پر پہنچی تو وزیرخزانہ نے نوٹس لیا اور ضروری اقدامات کئے۔

نوٹس لئے جانے کے پہلے روز ڈالر کی قدر 80 پیسے کم ہوکر 107 روپے 80 پیسے ہوئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں مزید 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں 107 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین