• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ، نئے نوٹوں کی ترسیل کیلئے طیاروں کا استعمال

Cash Crunch Now Indian Air Force Pressed Into Service To Deliver You New Notes
خالد محمود خالد....بھارت میں بڑے کرنسی نوٹوں کی اچانک بندش کے بعد نئے جاری کردہ نوٹوں کے حصول کے لئے بھارتی عوام کے طیش اور غصہ کو حکومت برداشت نہیں کر سکی اور اس نے نئے کرنسی نوٹوں کی بینکوں میں ترسیل کے لئے بھارتی ائیر فورس کے ہیوی ٹرانسپورٹ طیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

مختلف شہروں میں نئے نوٹ پہنچانے کے لئے سی ون تھرٹی جے سپر ہرکولیس اور سی سترہ گلوب ماسٹر طیارے اب تک صرف ایک ہفتے میں پندرہ اڑانیں بھر چکے ہیں۔عام طور پر مختلف شہروں میں نوٹوں کی ترسیل صرف ٹرینوں یا کیش وینوں کے ذریعے کی جاتی ہے لیکن طیاروں کے استعمال سے حکومت کا "سب اچھا ہے"کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے۔
تازہ ترین