• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمیئر سروس کا مثبت ردعمل سامنے آ یا ،پی آئی اے

A Positive Response To Premier Service Pia
رواں سال پی آ ئی اے کے اندرون ملک مسافروں کی تعداد میں 22 فیصد جبکہ بیرون ملک مسافروں کی تعداد میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایئرلائن ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ایئرلائن مسافروں کی تعداد میں 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال شروع کی جانے والی پریمیئر سروس کا بھی مثبت ردعمل سامنے آ یا ہے ۔

پریمیئر سروس کے لئے نیا جدید ترین ایئر بس اے 330 طیارہ تمام قواعد و ضوابط مارکیٹ ریٹ اور پیپرا قوانین کو مدنظر رکھ کر حاصل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس طیارے کے حصول نے پی آئی اے کے مسافروں کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے اور ساکھ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین