• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویات کی فیکٹریاں انسانی قتل گاہیں ہیں ، شہباز شریف

Fake Drugs Kill Human Places Factories Punjab
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا خاتمہ سب کی ذمہ داری ہے ،صوبے میں جعلی ادویات کی آخری قتل گاہ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وزیر اعلیٰ نے جعلی ادویات بنانے والوں کی اطلاع دینے والوں کو 10،10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔

جعلی ادویات کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کے اعزاز میں ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں تقریب منعقد کی گئی ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی دوائیاں بنانے والے انسانیت کے قاتل اور ان کی فیکٹریاں قتل گاہیں ہیں ،ان کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ،وزیراعلیٰ نے جعلی دوائیاں بنانے والوں کی اطلاع دینے پر انعامات کا اعلان کیا ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں جعلی ادویات کی وجہ سے کئی اموات ہوئی تھیں ،جعلی ادویات سازوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ، ان سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،اس حوالے سے قانون بھی پاس کرایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ کیسا پاکستان ہے کہ اشرافیہ بہترین ادویات کھائے اور غریب جعلی دوا ئیں۔تقریب کے اختتام پر جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے والے افسروں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
تازہ ترین