• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فاطمی کل امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

Tariq Fatmi Will Arrived Us Tomorrow
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کل امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے،نومنتخب امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کے بعد سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات غیر یقینی کا شکار تھے، تاہم سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد برف پگھلتی ہوئی دکھائی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق فاطمی کی نومنتخب امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا بھی امکان ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے۔
تازہ ترین